ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی کی بریت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

acquittal challenged

89اسلام آباد:  ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر مقدمہ میں بری کیا تھا، پراسیکیوشن نے ثبوت کیس میں مہیا کئے، فرانزک شدہ ڈاکومینٹری ثبوت بھی ٹرائل کے دوران مہیا کئے گئے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ ظاہر نہیں کرتا کن بنیادوں پر ملزموں کو بری کیا گیا، ہائیکورٹ کے فیصلے میں ظاہر نہیں ہوتاکہ پراسیکیوشن کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، ہائیکورٹ نے پراسیکیوشن کے ثبوتوں کو اہمیت نہیں دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سائفرکیس میں 3 جون کو ہائیکورٹ کا دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے۔۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں