حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایچ او سٹی پولیس اسٹیشن رئیس احمد خانزادہ نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی 32 کے افس میں یو سی چیئرمین اظہر شیخ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انجمن زر کاریگران کے صدر عبدالحمید، انجمن مارواڑ یونین کے نائب صدر آصف، صرافہ یونین کے مصطفی عباسی، صرافہ یونین کے اعزازی صدر ارشد خان، ریشم بازار یونین کے صدر وکی، الیکٹرانک یونین کے جنرل سیکرٹری اکرام الدین گڈو، انجمن تاجران ضلع حیدرآباد کے صدر سلیم وھرا، بھائی خان ویلفیئر کے بانی وجنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں، محمد اسماعیل شیخ، اُردو بازار یونین کے صدر و دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہیں یو سی کونسلر دانش جعفری نے سندھی ٹوپی، لیڈی کونسلر نے گلدستہ چیئرمین اظہر شیخ نے اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصدلوگوں کے تعاون سے جرائم کا خاتمہ کرکے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر یو سی چیئرمین اظہر شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ انہیں قانونی تحفظ فراہم کرنا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں جرائم کی روک تھام اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایچ او سے اُمید کرتے ہیں کہ وہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کی روک تھام میں اہم اقدام کریں گے۔