طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے تعاون سے بنگلا دیشی شہریت کے حامل 163 غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرکے بن غازی کے بینینا ہوائی اڈے سے ملک واپس بھیج دیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ مصراتہ شہر میں کشتی میں سوار سوڈانی، ایتھوپیا اور بنگلا دیش کے 49 غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے ہیں۔