حیدرآباد (نمائندہ جسارت) مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد میں زیر تعلیم میٹرک کے طالب علم جاوید احمد بن محمد اشرف بلیدی مدرسے کی مسجد سے اچانک گرکر زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں عبداللہ خان بلیدی میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقدوس احمدانی مدرسہ ریاض العلوم حیدرآباد کے مہتمم مولانا لیاقت علی بروہی سمیت مدرسہ کے اساتذہ مولانا عثمان مہیری، حافظ مبارک خاصخیلی، مولانا لیاقت خاصخیلی، قاری عبدالباری قلندرانی سمیت مدرسہ کے طلبہ نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم حافظ حذیفہ احمد خان، جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ گیلانی، نائب امیر اللہ بچایو ہالیپوٹہ، جماعت اسلامی ٹنڈوباگو کے امیر عبدالکریم بلیدی نے جاوید احمد بلیدی کی اچانک وفات پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت، لواحقین کے لیے صبر وجمیل کی دُعا کی ہے۔