ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارشدیپ سنگھ کی بھارت کیلیے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے اچھی بولنگ

امریکا کے خلاف نیویارک میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں تیز بولر ارشدیپ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوور میںرن نودیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور بھارت کی جیت میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ انکی یہ بولنگ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں انکی سب سے اچھی بولنگ کے ساتھ ساتھبھارت کے لیے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں سب سے اچھی بولنگ بھی ہے۔
امریکا نے ٹاس ہارنے کے بعد اس اننگز میں مقررہ 20اوور آٹھ وکٹ پر 110 رنز بنائے تھے۔بھارت نے18.2 اوور میں تین وکٹ پر111 رنز بناکر میچ میں جیت حاصل کی اور اس عالمی کپ میں اپنی فتحوںکی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ ارشدیپ کو ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں پہلی مرتبہ مین آف دی میچ ایوارڈ بھی ملا جو ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں انکا دوسرا تھا۔

بائیں ہاتھ سے تیز بولنگ کرانے والے ارشد یپ کی اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے اچھی بولنگ چاراوور میں37 رنز دیکر چار وکٹ تھی جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف نیپئر میں22 نومبر2022 کو انجام دی تھی۔ یہ میچ ڈکورٹھ اینڈ لوئیس قاعدے کے تحت ٹائی ہوا تھا۔ نیوزی لینڈ کے تمام کھلاڑی19.4 اوور میں 160 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔بھارت نے نو اوور میں چار وکٹ پر 75 رنز بناکر میچ ٹائی کرایا تھا۔اتنی اچھی بولنگ کی باوجود ارشدیپ کو مین آف دی میچ ایوارڈ نہیں ملا تھا وہ محمد سراج کے حصے میں آیا تھا جنہوں نے چار اوور میں 17 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔

اس سے پہلے بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ روی چندرن اشون کے پاس تھا جنہوں نے آ ٓ سڑیلیا کے خلاف میر پور ڈھاکا میں 30 مارچ 2014 کوکھیلے گئے میچ میں 3.2 اوور میں11 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا اور اپنی ٹیم کو 73 رنز کی جیت دلانے میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس میچ میں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر159 رنز بنائے تھے۔آسڑیلیاکے تمام کھلاڑی16.2 اوور میں86 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جسکی وجہ سے انہیں 73 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں تیسری سب سے اچھی بولنگ کرانے کا اعزاز حاصل ہے۔ انگلینڈ کے خلاف کولمبو میں 23 ستمبر2012 کو ہوئے میچ میں انہوں نے چار اوور میں 12 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ اس میچ میںبھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میںچار وکٹ پر170 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کے تمام کھلاڑی14.4 اوور میں80 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جسکی وجہ سے وہ میچ90 رنز سے ہارے تھے۔ جس تیزبولر کوبھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں ارشدیپ سے پہلے سب سے اچھی بولنگ کرانے کا اعزاز حاصل تھا وہ ررد پریاپ سنگھ تھے۔جنوبی افریقا کے خلاف ڈربن میں20 ستمبر2007 کو ہوئے میچ میں انہوں نے چار اوور میں13 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ اس میچ میں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر153 رنز بنانے کے بعد جنوبی افریقا کو مقررہ20 اوور میں نو وکٹ پر 116 رنز بنانے دیے تھے۔ بھارت کو اس میچ میں3 7 رنز سے جیت ملی تھی۔

ظہیر خان کو ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں بھارت کی جانب سے پانچویں سب سے اچھی بولنگ کرانے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے آئر لینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں10 جون2009 کو ہوئے میچ میں تین اوور میں19 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا اور بھارت کو اس میچ میں آٹھ وکٹ سے جیت دلائی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں