ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تعلیم معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،عطا تارڑ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اظلاعات و نشریا ت عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی معاشرے اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ہمارے ملک کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے ، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے فنی تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی ساٹھ فیصد آبادی نو جوانوں پر مشتمل ہے ۔ عالمی معیشت میں بھی ہمارے نوجوانوں کا بڑا حصہ ہے ۔ ہم اپنے نوجوانوں کو فنی
تعلیم سے آراستہ کر کے ہنر مند بنانے پر توجہ مرکوزکیے ہوئے ہیں کیونکہ ہنر مند افراد کی دنیا بھر میں مانگ ہے ،تعلیم کسی بھی معاشرے اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں تعلیمی ایمر جنسی نافذ کی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں