اسلام آباد:نیپرا نے ملک میں بجلی کی اوسط قیمت میں 5.71 روپے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کیے گئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کردیا گیا ہے، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔
نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت کا اطلاق آئندہ مالی سال (یکم جولائی 2024ء) سے کیا جائے گا۔
