ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونان: شدید گرمی کے باعث اسکول اور سیاحتی مقامات بند

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان میں شدید گرمی کے باعث اسکولوں اور سیاحتی مقامات کو بند کردیا گیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق یونان ان یورپی ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ یونان کو رواں موسم گرما کی پہلی ہیٹ ویو کا سامنا ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔شدید گرمی کے پیش نظر حکومت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسکول اور تاریخی سیاحتی مقامات کو سیاحوں کے لیے بند کردیا ہے۔ گزشتہ سال بھی یونان میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی تھی اورجنگلات میں آتشزدگی کے واقعات بھی رونما ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں