محراب پور(جسارت نیوز)بجٹ عوام پر تھوپ دیا گیا، تعلیم، صحت کے بجٹ میں مزید اضافہ کیساتھ روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں،امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ حسب معمول غریب عوام پر تھوپ دیا گیا، اس میں قرضوں، سود اور مہنگائی کے علاؤہ کچھ نہیں ہے، یہی پالیسی سات دہائیوں سے چل رہی ہے، نہ کاروباری طبقات اور صنعت کاروں سے مشاورت کی جاتی ہے نہ ہی ماہرین سے مدد لی جاتی ہے، اعداد و شمار جمع کر کے غریبوں پر ٹیکس لگا کر بجٹ کتاب چھاپ دی جاتی ہے، سیاسی جماعتیں مشاورت کے بجائے آئی ایم ایف کی کاپی پیسٹ کر دیتی ہیں ، بڑے بڑے ٹیکس چور آزادی سے لوٹ مار کرتے اور غریبوں کی جیب پر ڈاکہ ڈالتے ہیں ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں، ادویات، اشیا خورونوش اور جنرل سیل ٹیکس نے عام آدمی کو گنگال کر دیا ہے، تعلیم اور صحت کے بجٹ میں مزید اضافہ ہونا چاہے، روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں اور برآمدات اور درآمدات کے عدم توازن کو ختم کیا جائے سرمایہ کار دوست پالیسی بنائی جائے تمام ادارے، پارلمینٹ اور عوامی و کاروباری طبقات مل بیٹھ کر مشاورت کریں توبجٹ عوامی ہوگا ورنہ غلامی کا یہ طوق مزید سخت ہوتا جائے گا۔