جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں گدائی لائبریر ی کو تالے ،ہائی کورٹ کے حکم پر سول جج اور عوامی شکایات پر سیشن جج کے دوروں کے باوجود بھی گدائی لائبریری نہ کھلی،ایک سال سے بند۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مشہور شاعر عبدالکریم گدائی کے نام سے منسوب گدائی لائبریری ایک سال سے بند پڑی ہے عوامی شکایات اور ہائی کورٹ کے حکم پر سول جج سمیت سیشن جج کی دوروں کے باوجود لائبریر ی کو لگے تالے نہیں کھل سکے ہیں،گدائی لائبریری کی بندش پر طلبا اور ادبی تنظیموں نے افسوس کا اظہار کیا ہے طلبا تنظیم کے رہنما تاج محمود امروٹی ادیب و شاعر عاجز شہزاد کا کہنا تھا کہ گدائی لائبریر ی کو تالے لگا کر نوجوانوں کے شعور پر حملے کی کوشش کی گئی ہے جو قابل مذمت ہے لائبریری شہر میںجتنی ہونگی اتنا علم و آگاہی کو فروغ ملے گا بلدیہ حکام کو چاہیے کہ گدائی لائبریر ی جلد فعال کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا گدائی لائبریری کے انچارج امداد بروہی نے رابطے پر بتایا کہ عمارت کی خستہ حالی کی وجہ سے گدائی لائبریری کو بندکیا گیا ہے۔