پتوکی ( آئی این پی )عید الاضحی کے موقع پر پتوکی انتظامیہ نے پلان تشکیل دے دیا ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی طلحہ انوار نے عید الاضحی کے موقع پرصفائی ستھرائی پلان تشکیل دے دیا اسسٹنٹ کمشنر پتوکی طلحہ انوار نے امن پریس کلب پتوکی عہدیداروں کو بتایا کہ پتوکی ،پھولنگر ،حبیب آباد ، جمبر سرائے مغل میں ٹیمیں بنادی گئی ہیں پتوکی شہر بھر میں صفائی ستھرائی مہم زور و شور سے جاری ہے پتوکی کے اطراف میں 50فیصد سیوریج کا نظام بہتر ہوچکا ہے میونسپل کمیٹی پتوکی ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پتوکی اپنی ٹیموں کے ہمراہ دن رات کام میں مصروف عمل ہیں دوسری جانب محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں بھی متحرک ہیں وزیر اعلی کی ہدایت پر شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہوں شہری بھی پتوکی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ شہر کو خوبصورت بنایا جاسکے ۔