ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: گاڑی گہری کھائی میں جاگری‘ 12 افراد ہلاک

نئی دہلی:بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔واقعہ رشی کیش۔بدری ناتھ ہائی وے پر الکنندا دریا کے قریب پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑی میں 26 مسافر سوار تھے، جو اتراکھنڈ کے ضلع رودرپریاگ میں 250 میٹر گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں