کوالالمپور : ملائیشیا میں گینٹنگ ہائی لینڈز میں واقع ریزورٹ ورلڈ کی عمارت میں آتشزدگی سے عمارت جل کر خاکستر ہو گئی آگ پر قابو کی کوشش جاری ہے ۔
فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ آگ تھیم پارک میں لگی ، آتشزدگی کے واقعے کے بعد کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ریسارٹس ورلڈ جینٹنگ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ آگ کمپلیکس کے ایک حصے تک محدود تھی اور آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ گنیٹنگ ھائی لینڈ کو ملائیشیا کا پریمیئر ریزورٹ اور ملک کا ایک مشہور سیاحتی مقام سمجھا جاتا ہے۔
ریزورٹس ورلڈ جینٹنگ کی ویب سائٹ پر کہا کہ فوری طور پر انخلاء عمل میں لایا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عوام کے ارکان نقصان سے باہر ہیں۔
اس نے مزید کہا کہ “ہم صورت حال کی نگرانی جاری رکھیں گے اور جیسے جیسے حالات دیکھتے ہوئے اپڈیٹس فراہم کر دیں گے ۔
آن لائن شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ آگ گینٹنگ اسکائی ورلڈز آؤٹ ڈور تھیم پارک کی عمارت کے کچھ حصوں میں پھیل چکی ہے ۔
