ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا قطر کے امیر شیخ تمیم کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو طرفہ دوستی مزید مضبوط کرنے اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور عوام کی جانب سے قطری امیر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے بہادر اور مظلوم عوام کی حالت زار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ کہا عالمی برادری فلسطین میں امن کی بحالی کی کوششیں تیز مکرے۔

اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ مشرق وسطیٰ میں تشدد اور خونریزی کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم اور امیر قطر نے دونوں ملکوں کی دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں