شگر : لاپتہ ہونے والے2 جاپانی کوہ پیماؤں میں سے ایک کی لاش وادی شگر میں اسپانٹک چوٹی سے مل گئی دوسرے کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔
2 جاپانی کوہ پیما 7,027 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے جن کی تلاش زمینی ریسکییو کے زریعے کی گئی لیکن ناکامی ہوئی تھی ۔
ریوسکی ھیروکا اور اٹسوشی ٹگوچی بغیر پورٹرز کے الپائن انداز میں کوہ پیمائی کرتے ہوئے پیر کو گلگت بلتستان کے اضلاع شگر اور نگر کے درمیان 5,300 میٹر کی بلندی پر واقع کیمپ 2 تک پہنچے تھے، لیکن جب اگلے روز ایک اور 7 رکنی جاپانی مہم ٹیم کیمپ پہنچی تو یہ دونوں وہاں موجود نہیں تھے ۔
اس کے بعد، انہوں نے اپنی مہم کو معطل کر دیا اور حکام کو مطلع کرنے کے لیے بیس کیمپ واپس آ گئے۔
شگر کے ڈپٹی کمشنر ولی اللہ فلاحی نے آج تصدیق کی کہ کوہ پیماؤں میں سے ایک مردہ پایا گیا ہے۔ 9 رکنی امدادی ٹیم نے ایک کوہ پیما کو مردہ حالت میں تلاش کر لیا ۔ اب وہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔
ٹور آپریٹر ایڈونچر ٹورز پاکستان کے نیک نام کریم نے بھی تصدیق کی کہ لاش مل گئی ہے اور دوسرے کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔
رپورٹ درج ہونے تک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔
