ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الخدمت �اؤنڈیشن مستحق ا�راد تک قربانی کا گوشت پ�نچائے گی

لاہور (آئی این پی)امیر جماعت اسلامی لاہورضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ہزاروں مستحق افراد تک قربانی کا گوشت پہنچائیں گے، عید قربان پر اہل لاہور کے سیکڑوں خاندانوں کیلئے اجتماعی قربانی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں قربان گاہ سینٹرز قائم کیے جائیں گے،اہل لاہور کے مخیر حضرات مستحقین تک گوشت پہنچانے کیلئے الخدمات فاؤنڈیشن کو اپنی قربانی عطیات کریں، شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی قربانی کی کھالیں سال بھر ملک و قوم کی خدمت میں مصروف رہنے والے ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کو دیں۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ڈسٹرکٹ لاہور کے عہدیداران کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ،نائب امراء جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، انجینئر اخلاق احمد، ملک شاہد اسلم، حاجی ریاض الحسن اور احمد جمیل راشد سمیت امراء اضلاع لاہور اور برادر تنظیمات کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ذمہ داران کی جانب سے حکومت کے عوام دشمن وفاقی اور صوبائی بجٹ کو مسترد کیا گیا۔ چرم ہائے قربانی مہم کے تمام جملہ انتطامات کا جائزہ لیا گیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی ذمہ داران کو اجتماعی قربانی سنٹرز میں عوام کو بہترین معیاری سلاٹرننگ کیساتھ گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے پلان کا جائزہ بھی لیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں