ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پڈعیدن،ٹک ٹاک کا جنون ،2ب�نیں رو�ڑی کینال میں ڈوب گئیں

پڈعیدن (نمائندہ جسارت )ٹک ٹاک کا جنون، پاؤں پھسلنے سے دو سگی بہنیں روہڑی کینال میں ڈوب گئیں, ایک کو زندہ بچالیا گیا دوسری بہن کی نعش 2 گھنٹے بعد برآمد،گھر میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کا جنون دو سگی بہنیں ویڈیو بناتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے کنڈیارو ریگولیٹر نہر میں ڈوب گئیں نہر میں ڈوبنے والی 13 سالہ عائشہ قریشی کو مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کرتے ہوئے زندہ بچا لیا، جبکہ دوسری بہن گیارہویں کلاس کی طالبہ 18 سالہ رابعہ قریشی کی لاش کو مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے دو گھنٹے بعد تلاش کر کے نہر سے نکال لیا گیا، کنڈیارو پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ عائشہ اور رابعہ دونوں سگی بہنیں ہیں اکرام قریشی کی بیٹیاں ہیں نہر کے قریب کلتاپور محلے کی رہائشی ہیں آج ٹک ٹاک بنانے نہر کنارے آئیں تو پاؤں پھسل گیا اور نہر میں گر کر ڈوب گئیں مقامی افراد نے دیکھتے ہوئے فوری طور پرایک بچی کو ریسکیو کرلیا جبکہ دوسری کو نہیں بچا سکے دوسری جانب متوفی کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں