ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قوموں کی اجتماعی خوشیاں آکسیجن کا درج� رکھتی �ے ٗ اخونزاد� زا�د الل�

پشاور (آئی این پی)قائمقام میئر پشاور اخونزادہ زاہد اللہ شاہ نے کہاکہ قوموںکی اجتماعی خوشیاں آکسیجن کا درجہ رکھتی ہے ٗ بالخصوص مسلمانوں کیلئے ایک مقدس تہوار ہے ٗ عیدالفطر پر جو کوتاہی ہوئی ہے اسکا ازالہ کرینگے ٗعیدالاضحی کے بابرکت موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کرائے جائیں گے ڈبلیو ایس ایس پی کے افسران اور عملہ چیئرمینوں کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کویقینی بنائیں ٗاور چیئرمینوں کے کوآرڈینیشن رکھیں ٗ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائیگی ٗچیئرمین عوامی نمائندے ہیں ٗعلاقے کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں ٗعوام ڈبلیو ایس پی کے ساتھ تعاون کریں ٗبروز جمعۃ المبارک عید الاضحی کے موقع پر عید قربا ن کے حوالے سے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس کی صد ار ت قائمقام میئر پشاور نے کیں ٗاس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لطف الرحمان ٗ ڈبلیو ایس چاروں زون کے ڈاکٹر گوہر ٗ طارق صدیق ٗاحمد خلیل ٗمحمد اسماعیل ٗ کیپٹل میٹروپولیٹن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز خان ٗ ڈپٹی ڈائریکٹر ذی الحجہ الیاس ٗ ڈپٹی ڈائریکٹر ویسٹ زو ن ایاز درانی ٗ چیئرمینوں میں سعود خان ٗشاہ فیصل ٗ ٗ محمودالحسن واہ واہ خانٗ طاہر زرین ٗ ولی محمد ٗ گلستان ٗرحمت شاہ ودیگر نے شرکت کیں اس موقع پر چیئرمینوں نے اپنے اپنے علاقوں کی مشکلات کے حوالے سے ڈبلیو ایس ایس پی افسران کو آگاہ کیا کہ ہر این سیز کے ایم آئی چیئرمینوں کے کوارڈینیشن رکھے گے کیونکہ چیئرمین اپنے علاقے کی صفائی کے صورتحال سے باخبر ہوتاہے جب تک بلدیاتی منتخب نمائندے اور اداروں کے ذمہ دران کا آپس میں لیزان نہیں ہوگا تو مسائل بڑھتے جائینگے کیونکہ چیئرمین بغیر لالچ عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہوتے ہیں اس موقع پرقائمقام میئر پشاور اخونزادہ زاہد اللہ شاہ نے کہاکہ عیدالاضحی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں ٗ کیونکہ عید الفطر کے موقع پر بھی صفائی کی صورتحال ابتر تھے جس کی وجہ سے علاقوں میںگندگی کے ڈھیر پڑے تھے لہذا ہمیں عید الاضحی کے موقع پر بہترین انتظامات کی اشد ضرورت ہے ٗ ڈبلیو ایس ایس پی عملہ چیئرمینوں کے ساتھ مل کرکوارڈینیشن رکھیں اور کنٹیجنسی پلان بنائے اور آپس میں شئیر کریں ٗتاکہ عید کے موقع پر عوام کو صفائی کے بہترین انتظامات مل سکیں ٗعوام بھی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نہ پھنیکیں بلکہ ڈبلیو ایس ایس پی کی طر ف سے بنائے گئے مقامات تک قربانی کی آلائشیں پہنچائیں تاکہ اسے بروقت ٹھکانے لگایا جاسکیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں