
جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکام نے جدہ کی فیصلیہ کالونی میں گزشتہ ماہ رہائشی عمارت کے زمیں بوس ہونے کے واقعے کی فوج داری تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ حادثے کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور 8زخمی ہو گئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتا چلا تھا کہ عمارت کی تعمیر کے دوران کرپشن کی گئی تھی،جس کے بعد واقعے کی انکوائری کا حکم دیاگیا تھا۔