میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو میں گرمی کی لہر سے ہلاکتیں 125ہوگئیں ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ریاستوں ویراکروز، تباسکو، تاماولیپاس، نیو لیون اور سان لوئس پوتوسی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ویراکروز سے ہے۔ گزشتہ 5 روز کے دوران شدید گرمی کے باعث 35 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور شدید گرمی کی لہر کے مزید کچھ دیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ حکا م کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے تقریباً 2ہزار 308 افراد نے اسپتالوں سے رجوع کیا ہے۔