ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل بینک نے معروف کھلاڑیوں کو دفاتر جوائن کرنے کا حکم جاری کردیا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک ) نیشنل بینک پاکستان کے معروف کھلاڑیوں کو فوری طور پر دفاتر میں پیش ہوکر خدمات انجام دینے کے احکامات جاری کر دیے۔ سابق ٹیسٹ کپتان اور اسپورٹس کنسلٹنٹ وسیم اکرم کی زیر نگرانی کام کرنے والے این بی پی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے کھلاڑیوں کو یک جنبش فوری طور پر تبادلہ کرکے متعلقہ ریجن کے دفاتر میں فوری رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، حکم عدولی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان41 ملازمین میں چند کے سوا دیگر کا تعلق مختلف کھیلوں سے ہے، جن میں قومی کپتان عماد شکیل بٹ سمیت ہاکی کے 16کھلاڑی، اسنوکر کے سابق عالمی چمپئن محمد آصف، سابق ایشین اسنوکر چمپئن محمد سجاد، انٹرنیشنل کیوئسٹ اسجد اقبال، قومی ویمن چمپئن پلوشہ بشیر سمیت بیٹ منٹن کے 5 کھلاڑیوں کے ساتھ متعدد کرکٹرز اور فٹبالرز بھی شامل ہیں۔ان کھلاڑیوں میں 2 اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ، 2 گریڈ ون ، 4 گریڈ ٹو اور سولہ گریڈ تھری افسر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں