ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین یوکرینی جنگ میں روس کی حمایت کررہا ہے، جی7کا الزام

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے آرہے ہیں

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) جی 7 ممالک نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ روس کی حمایت کرکے یوکرین کے خلاف جنگ کو مزید بڑھا رہا ہے۔ جی 7 ممالک کی میٹنگ اٹلی میں ہوئی جہاں میزبان اٹلی سمیت امریکا، برطانیہ، فرانس، کینیڈا، جرمنی اور جاپان کے سربراہان شریک ہوئے۔ جی 7 اجلاس میں سربراہان نے چین کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے روس کے ڈیفنس انڈسٹریل بیس کو سپورٹ کرنے سے روس کو یوکرین میں اپنی غیر قانونی جنگ کو جاری رکھنے میں مدد مل رہی ہے جس کے بہت اہم اور وسیع تر سیکورٹی مضمرات ہیں۔ جی 7 ممالک نے مطالبہ کیا کہ چین روس کو ہتھیاروں اور دیگر جنگی سازوسامان کی فراہمی بند کرے جو روس کے ڈیفنس سیکٹر کو مدد دے رہی ہیں، بصورت دیگر چینی اداروں کو مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ واضح رہے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا آغاز فروری 2022 ء میں ہوا تھا ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں