ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

کراچی:  ملک بھر عید الاضحیٰ کل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی لیکن شہر قائد میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منا رہی ہے۔

عیدالاضحیٰ کی نماز کراچی کی صدر طاہری مسجد میں ادا کی گئی۔ پولیس اور رینجرز نے مسجد کے باہر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔

عید کی نماز کے بعد جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب اور امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔ امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا کے بعض حصوں میں کل عید منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کل منائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں