ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی شوٹنگ مکمل، کرسمس میں ریلیز ہوگی

 ممبئی: بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔

’ستارے زمین پر‘ کو نامور ڈائریکٹر آر ایس پراسنا نے ہدایت کاری دی ہے اور یہ رواں برس کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم میں عامر خان کے مدمقابل جینیلیا ڈی سوزا کردار ادا کررہی ہیں اور یہ دونوں فنکاروں کا بڑی اسکرین پر پہلا اشتراک ہے۔

’ستارے زمین پر‘ کے پلاٹ اور کاسٹ کے حوالے سے ابھی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی ہیں اور اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ فلم میں بڑے فنکار بھی اپنی جھلک دکھائیں گے۔

یاد رہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس مئی میں ہوا تھا اور اسے لال قلعہ اور لودھی گارڈن کے آئیکونک مقامات پر شوٹ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں