ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ میں ناکامی: قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بابراعظم کے بغیر واپسی

لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کی وجہ سے ناکام ہونے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی باری باری پاکستان واپسی کی تیاری ہے جب کہ بابراعظم فی الحال واپس نہیں آ رہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی میگا ایونٹ میں اپنا سفر بہت جلدی ختم کرنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی باری باری وطن واپسی کے لیے تیار ہیں، تاہم کپتان بابراعظم اور 6 دیگر کھلاڑی مزید کچھ دن امریکا میں قیام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن میں حارث رؤف، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر اور اعظم خان شامل ہیں۔

ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی پیر کی شب میامی سے پاکستان واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔ اس حوالے سے کھلاڑی دبئی کے راستے مختلف پروازوں کے ذریعے اپنے اپنے شہروں میں پہنچیں گے۔ اطلاعات کے مطابق قومی کھلاڑی 19 جون کی صبح پاکستان پہنچیں گے جب کہ بابراعظم 22 جون کو وطم واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔

اسی طرح قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ورلڈکپ اسائنمنٹ کے بعد اپنے گھر روانہ ہوں گے جب کہ محمد عامر ایک دو روز امریکا میں رکنے کے بعد ڈربی شائر جوائن کرنے انگلینڈ جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں