نیو یارک(نمائندہ خصوصی )آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سینٹ لوشیا میں کھیلے جانے والے گروپ بی کے میچ میں کینگروز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 180رنز اسکور کیے۔برینڈن میک مولن نے شاندار 60رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارج مونسی نے 35رنز بنائے، متھیو کراس 18رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔اس کے علاوہ کپتان برینگٹن 31گیندوں پر 42رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 2، ایگر، الیس اور زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ گروپ بی سے آسٹریلیا پہلے ہی سپر 8مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔گروپ بی میں آسٹریلیا 6پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ 5،5پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کے میچ جیتنے سے انگلینڈ سپر 8میں پہنچ گیا ۔
