کنگز ٹاؤن: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں بنگلادیش نے نیپال کو 21 رنز سے شکست دے کر میچ جیت لیا۔
بنگلادیش کی جانب سے اہم میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں106 رنز اسکور کیے گئے، جس کے جواب میں نیپال کی ٹیم 107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 85 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
نیپال کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کے شکیب الحسن 17، لیٹن داس 10، محمد اللہ 13 اور توحید رودائے صرف 9 رنز بنا سکے۔ بنگلادیشی بیٹرز کو کنٹرول کرتے ہوئے نیپالی بولر روہت پؤڈیل، سندیپ لامیچانے، دیپیندرا سنگھ اور سومپال کامی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلادیش کے 107رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کے بیٹرز ٹک نہ سکے، کشل مالا 27، دیپیندرا سنگھ 25 اور آصف شیخ 17 نے رنز اسکور کیے جبکہ کوئی اور نیپالی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔ نیپالی بیٹرز کے خلاف بنگلادیش کے تنظیم حسن ثاقب نے 4، مستفیض الرحمان نے 3، شکیب الحسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تسکین احمد ایک وکٹ حاصل کرپائے۔
