چنیوٹ(آئی این پی)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ نے فیصلہ کے بعد اعلان کیا ہے کہ7ستمبر کو چناب نگر میںیوم ختم نبوت (گولڈن جوبلی) کے طور پر ستمبر کے مہینے کو ماہ ختم نبوت کے طور پر منایا جائے ،ملک بھر میں کانفرنسزز اور یوم ختم نبوت وگولڈن جوبلی کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس 27 جون بروز جمعرات کو طلب کیا گیا ہے رہنمائوں نے کہا کہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل و مؤثر عمل درآمد کو یقینی نہ بنایا گیا تو خوفناک کیشدگی جنم لے سکتی ہے، وطن عزیز میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل و مؤثر عمل درآمد کروانا چاہیے۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ عالمی دہشتگرد اسرئیل نے غزہ و رفح میں فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام کر کے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ مگر استعماری قوتوں سے مرعوب مسلم حکمران اسرائیل کے ایسے ظالمانہ اقدامات کی مذمتی قرار دادوں سے تلافی پر اکتفاء کر رہے ہیں ان رہنمائوںنے اپنے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے فیصلے کو 50برس مکمل ہوچکے ہیں امسال (2024ء) کو سال ختم نبوت کے عنوان اور 7ستمبر کو گولڈن جوبلی کے نام سے منایا جا رہا ہے اور ملک بھر میں اجتماعات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں امسال 7 ستمبر کو چناب نگر میں مرکزی اجتماع منرقد ہو گا،اس کے علا وہ ملک بھر میں تاریخ ساز کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ فتنہ قادیانیت نے امت مسلمہ کیلئے آستین کے سانپ کا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی قانون کے مطابق قادیانیوں کو غیر مسلم آئینی حیثیت تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں انتظامیہ امتناع قادیانیت آرڈیننس پر سختی سے عملدر آمدکرائے،ان رہنمائوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان لازم ملزوم ہیں۔ قادیانی گروہ اسلام کا دشمن اور آئین پاکستان کا غدار ہے، قانون توہین رسالت اور قادیانیوں کے متعلق آئینی ترامیم کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، ناموس رسالت ﷺ پر جان قربان کرنا مسلمان اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ حکومتی راہ داریوں میں گھسے ہوئے سکہ بند قادیانی ضمیر فروش اور بے دین سیاستدانوں کو مہرے کے طور پر استعمال کررہے ہیں، حکومتی ایوانوں میں موجود قادیانی پاکستان میں وہ حیثیت حاصل کرنے میں مصروف ہیں جو حیثیت یہودیوں کو امریکہ میں حاصل ہے۔ اسلامی شقوں کے حوالہ سے کوئی دباؤ قبول نہ کریں اور عقیدہ ختم نبوت کی شق میں تبدیلی کی ناپاک جسارت کرنے والے سازشی عناصر کو بے نقاب کر کے عبرت کا نشان بنائیں تاکہ آئندہ کسی کو قوانین ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت ایکٹ پر شب خون مارنے کی جسارت نہ ہو۔