ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قربانی کا مقصد اپنی ن�سانی خوا�شات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کیلیے قربان کرنا �ے‘وزیراعظم

شفلوریڈا( سید وزیرعلی قادری)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے رسمی میچ میں بھی پاکستانی بیٹنگ لائن نہ چل سکی،36 ویں گروپ میچ میں آئرلینڈ 107 رنز کا ہدف7وکٹوںکے نقصان پر بمشکل 19ویں اوور میں حاصل کیا۔فلوریڈا کے لارڈہل میں کھیلے جا رہے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آئرلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں صفر پر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس کے بعد آئرلینڈ کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں تاہم ساتویں وکٹ پرگیرتھ ڈیلانے اور ایڈائر نے 44 رنز کی شراکت بنائی۔ آئرلینڈ کی ٹیم مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 106 رنز بنا سکی۔ آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلانے 31، جوس لٹل22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔گرین شرٹس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عماوسیم نے 3، 3، محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آئرلینڈ کے 107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز محتاط رہا تاہم 23 رنز پر پہلی وکٹ صائم ایوب کی گری جو 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد محمد رضوان بھی 17 رنز بنا کر کیچ ہوگئے۔فخر زمان 5 اور عثمان خان 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ گرین شرٹس کی پانچویں وکٹ 57 رنز پر گری جب شاداب خان صفر پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد عماد وسیم بھی 4 رنز پر آسان کیچ دے بیٹھے۔خیال رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ محض رسمی تھاکیونکہ اب دونوں میں سے کسی ٹیم کا ایونٹ میں آگے بڑھنے کا کوئی امکان نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں