ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حارث رؤف نے فلوریڈا میں پیش آئے واقعے پر خاموشی توڑ دی

بابراعظم اچھے کھلاڑی کے ساتھ بہترین کپتان بھی ہیں،حارث رؤف

نیویارک:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے فلوریڈا میں پیش آنے والے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  مانا ہم عوام شخصیات ہیں، جس کی وجہ سے ہم ہر طرح کی تنقید برداشت کرتے ہیں لیکن جب بات میرے والدین اور میری فیملی کی آئے گی تو میں اس کے مطابق جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔

حارث رؤف نے کہا کہ ہر انسان کو چاہیے کہ وہ اگر کسی فرد سے نفرت کرتا ہے تو اسی کی ذات تک محدود رہے نہ کہ اس کے خاندان کے لوگوں پر بھی تنقید کی جائے یا کوئی اور بات کہی جائے۔

خیال  رہے کہ فلوریڈا میں حارث رؤف کی فین کے ساتھ الجھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں حارث رؤف  اپنی اہلیہ کے ساتھ تھے، فین نے کسی بات پر گالی دی تو حار ث رؤف بڑھنے کے لیے آگے بڑھے لیکن اہلیہ نے بازو سے پکڑ کر روک دیا،  دیگر فینز نے بیچ بچاؤ کروایا تھا۔

واضح  رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انتہائی بری پرفارمنس کے بعد ٹولیوں کی صورت میں وطن روانہ ہو گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں