ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آلائشوں کی چیر پھاڑ کرنے 97 افرادگرفتار

happened

کراچی: غریبوں کو  آلائشوں سے چربی نکالنا مہنگا پڑگیا، 97 افراد گرفتار کرلیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے عوامی مقامات پر آلائشیں پھینکنےاور اوجھڑی کاٹنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرکے 97 افراد کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے آلائشیں پھاڑنے والوں اور عوام مقامات پر پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی میئر کراچی مرتضٰی وہاب کی جانب سے آئی جی سندھ سے رابطے کے بعد کیں۔

ترجمان سندھ حکومت  نے کہاکہ کراچی کےضلع جنوبی میں عیدگاہ، گارڈن، سنگولین اور  لیاری سے 14 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ کورنگی کےعلاقے ماڈل کالونی سے 16 اور ملیر کے علاقوں قائدآباد  اور شاہ لطیف سے 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سندھ حکومت کے مطابق ضلع  وسطی میں ناظم آباد سے 10، نیو کراچی سے 6، لیاقت آباد سے 3، پاپوش نگر سے8 اور شاہراہ نورجہاں سے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا،ضلعی غربی میں مومن آباد سے 5 افراد گرفتار ہوئے جبکہ کیماڑی سے 2 افراد کو گرفتارکیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں