ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منشیات کی روک تھام کیلیے خیبر پختونخوا میں نارکوٹکس ایمرجنسی نافذ

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے انسداد منشیات کیلیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں نارکوٹکس ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے انسداد منشیات کیلیے 19 رکنی صوبائی اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس قائم کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ ٹاسک فورس کی ذمہ داریوں میں صوبے میں منشیات کی تیاری، سپلائی کا سدباب، تعلیمی اداروں، ہاسٹلز اور جیلوں میں منشیات فراہمی کا تدارک شامل ہے، طبی اور سائنسی مقاصد کے نام پر منشیات کے غیر قانونی استعمال  کو کنٹرول کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ٹاسک فورس کے دیگر ممبران میں کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اور دیگر شامل ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں