واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جیسے جیسے چرس کے استعمال کو امریکا بھر میں قانونی اجازت دی جا رہی ہے، ویسے ہی نوجوان نسل کے ساتھ بزرگ افراد کی بڑی تعداد اس نشے کی لت کا شکار بنتی جارہی ہے۔ رپورٹ میں تقریباً 5کروڑ 60لاکھ افراد کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا جس کی رو سے چرس سے متعلق طبی مسائل کی شرح میں 2017 ء سے 2022 ء کے دوران اضافہ دیکھا گیا۔ ڈاکٹر سلویا پیریز ویلر نے بتایا کہ 5 سالہ مطالعے کے دوران معمر افراد کی آبادی میں چرس کے استعمال میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔