ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ابوظہبی : سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنیوںکیلیے نیا قانون متعارف

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)ابوظہبی ڈپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیولپمنٹ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے نیا قانون متعارف کروا دیا۔حکام کے مطابق، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنیوں کو مارکیٹنگ کرنے کے لیے لائسنس لینا پڑے گا۔حکام نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے لائسنس کی فیس 1250 درہم جبکہ سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے لائسنس کی فیس 5 ہزار درہم ہوگی۔حکام نے یہ بھی بتایا کہ لائسنس کے بغیر اشتہاری خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر جرمانہ عاید ہوگا۔حکام کاکہنا ہے کہ یکم جولائی سے سوشل میڈیا انفلوئنسرز قانون کی خلاف ورزی پر 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں