ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیونس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘پائلٹ ہلاک

تیونس میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ہٹایا جارہا ہے

تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس میں معمول کی مشقوں کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ سوار تھے جنہوں نے ملٹری بیس سے معمول کی مشقوں کے لیے اڑان بھری تھی۔ وزارت دفاع کے ترجمان محمد زکری نے بیان میں کہا ہے کہ واقعہ گفسا صوبے میں پیش آیا۔لینڈنگ کے وقت رن وے سے ٹکرانے پر ہیلی کاپٹر کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں آگ بھڑک اْٹھی تھی۔ ہیلی کاپٹر میں سے ایک پائلٹ کی لاش نکال لی گئی جب کہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں