پشاور (اے پی پی)خیبر پختونخوا کو بجلی10 روپے فی یونٹ فروخت کرنے سے متعلق قرارداد صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ۔حکومتی رکن فضل الٰہی کی جانب سے قرارداد جمع کرا ئی گئی ۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا بجلی بنانے کے ساتھ ملک کو بجلی فراہم کرتا ہے۔ خیبر پختونخوا بجلی بناتا ہے اور وفاق 70سے 80 روپے فی یونٹ بجلی فروخت کرتا ہے۔ بجلی لوڈشیڈنگ بھی خیبر پختونخوا کے شہریوں کو برداشت کرنا پڑتی ہے ، اس لیے یہ اسمبلی وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتی ہے کہ خیبر پختونخوا کو 10 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جائے اور لوڈشیڈنگ سے مستثنا قرار دیا جائے۔ ضرورت کے مطابق پہلے بجلی خیبر پختونخوا کو دی جائے بعد ازاں دوسرے صوبوں کو فراہم کی جائے۔