ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرسودہ نظام انصاف میں بہت سی اصلاحات ہونا ہیں،اعظم نذیر تارڑ

راولپنڈی(آن لائن) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فرسودہ نظام انصاف میں بہت سی اصلاحات ہونا ہیں اور سب کی ذمہ داری ہے کہ فرسودہ نظام انصاف کو تبدیل کریں، عدلیہ سے گزارش کروں گا انصاف تول کر کریں،فرسودہ نظام انصاف میں تبدیلی کیلیے بار کونسل سے بھی تجاویز لیں گے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے راولپنڈی میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فرسودہ نظام انصاف میں بہت ساری کشیدہ کاری ہونے والی ہے، یعنی اصلاحات ہونی ہیں، جس کیلیے اس واقعے نے بھی آنکھیں کھولی ہیں لیکن نئی اسمبلی کے بننے کے بعد نواز شریف نے مجھے خاص طور پر یہ ہدایت کی کہ فوجداری نظام انصاف کا کوئی حال نہیں ہے، اس کا کچھ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں