پہلے میچ میں افغانستان کو47 رنز سے شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم سپر آٹھ لیگ میں اپنا دوسرا میچ بنگلا دیش کے خلاف نارتھ ساونڈ کے سر ووین رچرڈز اسٹیڈیم میں ہفتہ کو کھیلے گی۔ بنگلا دیش کا بھی سپر آٹھ میں یہ دوسرا میچ ہوگا۔ اسے پہلے میچ میں آسڑیلیا نے ڈکورتھ اینڈ لوئیس قاعدے کے تحت28 رنز سے شکست دی تھی۔
بھارت اور بنگلا دیش کے مابین ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں ہونے والا یہ چوتھاااور کل ملا کر چودھواں ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ ہوگا۔ ابھی تک دونوں کے درمیان جو13 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں ان ایک کے علاوہ سب سے کامیابی بھارت کو ملی ہے۔ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں دونوں کے درمیان جو چار میچ کھیلے گئے ہیں ان سبھی میں جیت بھارت نے حاصل کی ہے۔
بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان جوآخری پانچٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں اس میں بھارت نے چار میچوں میں اور بنگلا دیش نے ایک میچ میں جیت حاصل کی ہے۔ دونوں کے درمیان کو آخری میچ6 اکتوبر 2023کو ہنگژومیں کھیلا گیا تھا اس میں بھارت نے نو وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ بنگلا دیش کو مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر96 رنز پر روکنے کے بعد بھارت نے9.2 اوور میں ایک وکٹ پر 97 رنز بنائے تھے۔
ایڈیلیڈ میں2 نومبر2022کو کھیلے گئے میچ میں بھارت نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 184رنز بنائے تھے جو اس کا بنگلا دیش کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے۔ بنگلا دیش کابھارت کے خلاف سب سے بڑا اسکور 20اوور میں آٹھ وکٹ پر166رنز ہے جو اس نے کولمبو میں 18 مارچ 2018کو بنایا تھا۔
ہنگژو میں6 اکتوبر 2023کو کھیلے گئے میچ میںبنگلا دیش نے 20اوور میں نو وکٹ پر96رنز بنائے تھے جو اس کابھارت کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ بھارت کا بنگلا دیش کے خلاف سب سے کم اسکور 20اوور میں سات وکٹ پر 146 ہے جو اس نے بنگلور میں 23 مارچ 2016کو بنایا تھا۔
روہت شرما نے کولمبو میں 14مارچ 2018 کو کھیلے گئے میچ میں61 بالوں پر پانچ چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے تھے جوبھارت کے لیے بنگلا دیش خلا ف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ محمد نعیم نے ناگپور میں 10 نومبر2019 کو کھیلے گئے میچ میں48 بالوں پردس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے تھے جو بنگلا دیش کیلئے بھارت خلاف سب ے بڑا انفردی اسکور ہے۔
دیپک چہل نے ناگپور میں10 نومبر 2019کو کھیلے گئے میچ میں 3.2 اوور میں سات رنز دیکر چھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو بھارت کی جانب سے بنگلا دیش کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ بنگلا دیش کے لیے بھارت کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ الامین حسین کے پاس ہے جنہوں نے ڈھاکا میں 24 فروری 2016 کو کھیلے گئے میچ میں چار37 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔