اسلام آباد(آن لائن ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان سے10افراد کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ اجلاس کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے نکتہ اعتراض پر بلوچستان میں تفریخی مقام سے اغوا ہونے والے 10افراد کا معاملہ اٹھانے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے پر آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔