کویت میں گرمی کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
کویت نے ملک کے کچھ حصوں میں بجلی کی عارضی کٹوتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شدید گرمی کی وجہ سے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد کر رہا ہے۔
ملک میں بجلی گھروں پر بوجھ کم کرنے کے لئے شہریوں سے بجلی کی بچت کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
کویت کی بجلی، پانی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ شیڈول کٹوتی روزانہ دو گھنٹے تک ہوگی، جو اوپیک کے رکن ملک کے لئے اس طرح کا پہلا قدم ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی گھروں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں ناکامی کی وجہ گزشتہ برسوں کے اسی عرصے کے مقابلے میں درجہ حرارت میں اضافہ ہے۔
یاد رہے کویت کے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز ہونے کی توقع ہے۔
