ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوات میں انسان جلانے کا واقعہ: خود ہی منصف اور مدعی بننے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، طاہر اشرفی

treason

لاہور:پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی کاکہنا  ہے کہ سوات میں قرآن کریم کا نام لے کر ایک انسان کو جلا دیا گیا، خود ہی منصف اور مدعی بننے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ جس نے ایک انسان کو قتل کیا اس نے پوری انسانیت کو قتل کیا، قرآن رحمت ہی رحمت ہے،قرآن عدل کا حکم دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حق کسی کو نہیں دیا جاسکتا کہ خود ہی الزام لگائے اور خود ہی جلاد بن جائے، ایسے واقعات اسلام اور پاکستان کو بدنام کرتے ہیں،تمام مجرم سامنے ہیں ان کو سزا نہیں ہوتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں