ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شائی ہوپ کی دھواں دھار ریکارڈ اننگز

امریکا کے خلاف برج ٹائون میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے سپر آٹھ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز شائی ہوپ نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے39 گیندوں پر چار چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر82 رنز بنائے جو ان کا ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور ہے۔ اس سے پہلے دائیں ہاتھ کے اس بلے باز کا اس قسم کے کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور55 رنز تھا جو انہوں نے بنگلا دیش کے خلاف سلہٹ میں17 دسمبر2018 کو تین چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ امریکا کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز کو نو وکٹ سے کامیابی ملی جبکہ بنگلا دیش کے خلاف آٹھ وکٹ سے جیت حاصل ہوئی۔

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں یہ چھٹا موقع تھا جب کسی بلے باز نے ایک اننگز میں آٹھ یا اس سے زیادہ چھکے جڑے۔ ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے ایسا چار مرتبہ کیا ہے جبکہ امریکا اور جنوبی افریقا کی جانب سے ایک۔ ایک مرتبہ آٹھ سے زیادہ چھکے مارے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کریس گیل کے پاس ہے جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف ممبئی میں16 مارچ2016 کو ہوئے میچ میں94 منٹ میں48گیندوں پر پانچ چوکوں اور گیارہ چھکوں کی مدد سے پورے 100 رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹ سے کامیابی ملی تھی۔

کریس گیل کو ہی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں ایک اننگز میں مشتر کہ طور پردوسرے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل ہے۔ جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں11 ستمبر2007 کو ہوئے میچ میں انہوں نے75 منٹ میں57 گیندوں پر سات چوکوں اور دس چھکوں کی مدد سے117 رنز بنائے تھے۔ انکی یہ دھواں دھار بلے بازی ویسٹ انڈیز کے کام نہیں آئی تھی اور جنوبی افریقا نے آٹھ وکٹ سے جیت حاصل کرلی تھی۔

ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلے جارہے موجودہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں امریکا کے ایرون جونس نے کنیڈا کے خلاف ڈلاس میں یکم جون 2024 کو ہوئے میچ میں اپنی آئوٹ ہوئے بغیر94 رنز کی اننگز میں56 منٹ میں40 بالوں پر چار چوکے اور دس چھکے لگاکر اپنی ٹیم کو سات وکٹ سے جیت دلائی تھی۔ ایرون جونس کا یہٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں پہلا میچ بھی تھا۔
جنوبی افریقا کے ریلی روزیو نے بنگلا دیش کے خلاف سڈنی میں27 اکتوبر2022 کو ہوئے میچ میں جب90 منٹ میں56 گیندوں پر 109 رنز بنائے تھے تو اس میں سات چوکوں اورآٹھ چوکوں شامل تھے۔ انکی اس شاندار اننگز کی بدولت جنوبی افریقا نے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 205 رنز بنائے تھے۔ بنگلا دیش کے سبھی کھلاڑی16.3 اوور میں101 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جسکی وجہ سے جنوبی افریقا نے اس میچ میں104 رنز کامیابی اپنے نام کی تھی۔

گروس آئسلیٹ میں17 جون2024 کو ہوئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن نے افغانستان کے خلاف86 منٹ میں53 گیندوں پر جب98 رنز بنائے تھے تو اس میں چھ چوکے اور آٹھ چھکے شامل تھے۔ نکولس پورن کی اس اننگز کی وجہ سے ویسٹ انڈیز نے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 218 رنز بنائے تھے۔ افغانستان کے سبھی کھلاڑی16.2 اوور میں114 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے جسکی رجہ سے ویسٹ انڈیز کو اس میچ میں104 رنز سے جیت حاصل ہوئی تھی۔ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے نکولس پورن کا یہ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور بھی تھا۔ اس سے پہلے ان کا سب سے زیادہ اسکور78 منٹ میں45 بالوں پر چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے82 رنز تھا جو انہوں نے انگلینڈ کیخلاف سینٹ جارج میں16 دسمبر2023 کو بنایا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں آٹھ بلے باز ایک اننگز میں سات چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں جس میں سے ایک کریس گیل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں