ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس : یہودی اور عیسائی عبادت گاہوں پر حملہ،  15 افراد ہلاک ، 13 زخمی

داغستان : روس کے شمالی خطے داغستان میں نامعلوم افراد کی جانب سے یہودی اور عیسائی عبادت گاہوں کے علاوہ ایک ٹریفک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 15افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے دو گرجا گھروں اور یہودی عبادت گاہ کی عمارتوں کو آگ لگا دی اور ایک  پولیس چیک پوسٹ پر  فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

داغستان میں عبادت گاہ کو آگ لگنے کے بعد دھویں اور شعلوں  نظر آرہے ہیں ، یہ بنیادی طور پر مسلم اکثریتی علاقے میں یہودیوں کی قدیم عبادت گاہ ہے۔

داغستان کے دارالحکومت اور اس سے تقریباً 125 کلومیٹر (78 میل) دور واقع سب سے بڑے شہر ماخچکالا میں عبادت گاہوں پر حملہ کیا گیا، جہاں پولیس چوکی بھی حملے کی زد میں آئی۔

روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق دہشت گردی کی کارروائیوں پر مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں