ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے پی حکومت کا آپریشن عزم استحکام کی تفصیلات کا مطالبہ

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر سیف نے دہشتگردی کیخلاف آپریشن عزم استحکام کی تفصیلات اور مدت پروضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے اور سیاسی پارٹیز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت لازمی ہے۔

صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کے امورپر پی ٹی آئی نے 26 جون کو  قبائلی گرینڈ جرگہ بھی طلب کیا ہے، عزم استحکام کہاں اور کب شروع کرنا ہے اس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں، یقینا عزم استحکام میں متعلقہ صوبے سے مشاورت نظر انداز نہیں کی جائیگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں