ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حج کے دوران اموات تیز دھوپ میں طویل فاصلے تک پیدل چلنے سے ہوئیں، سعودی حکومت

long distance walking

مکہ مکرمہ: سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ حج کے دوران اموات مناسب پناہ گاہ نہ ہونے اور آرام کیے بغیر تیز دھوپ میں طویل فاصلے تک پیدل چلنے کی وجہ سے ہوئیں۔

فہد بن عبدالرحمان نے بتایا کہ حج کی ادائیگی کے دوران 1301 حجاج کی اموات ہوئیں۔ جاں بحق حجاج میں متعدد معمر اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد بھی شامل ہیں۔ حجاج کرام کی اموات

انہوں نے بتایا کہ 83 فیصد اموات ان حجاج کی ہوئیں جو اجازت کے بغیر حج میں شامل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مصری حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں مصر کے 672 شہری شامل ہیں جبکہ 25 لاپتہ ہیں ،جاں بحق افراد میں انڈونیشیا کے 236 اور بھارت کے 98 شہری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تیونس، اردن، ایران اور سینیگال کے شہری بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں