ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ بھٹائی اسپتال لطیف آباد میں دوران آپریشن لڑکی ہلاک

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) شاہ بھٹائی اسپتال لطیف آباد میں دوران آپریشن لڑکی ہلاک، ورثاء نے اسپتال انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دے دیا،لاش کے ساتھ احتجاج، ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ ،شاہ بھٹائی اسپتال لطیف آباد میں دوران آپریشن ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپروائی کے باعث19 سالہ نور العین جاں بحق ہوگئی جس پر نورالعین کے ورثا اور علاقہ مکینوں نے ہسپتال میں احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی تاہم پولیس نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا،اسپتال کے میڈیکل سپریڈنٹ پریل جھوکیوں کا کہنا تھا کہ نورالعین کا سیریس آپریشن تھا جو شروع ہی ہوا تھا آپریشن کے بعد وہ دوبارہ ہوش میں نہیں آئی، لڑکی کی موت کی وجہ فوری طور پر نہیں بتا سکتے ،اس حوالے سے انکوائری کررہے ہیں جس کی بھی غفلت ثابت ہوئی اس کے خلاف کاوروائی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں