ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھر کے سامنے نشہ کرنے سے روکنے پر اوباش لڑکوں کی شہری پرچڑھائی

کراچی(نمائندہ جسارت)اپنے گھر کے سامنے نشہ کرنے سے روکنے پر اوباش نوجوان برزرگ شہری پر پل پڑے اور اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری نے بتایا کہ گھر کے باہر منشیات استعمال کرنے والے نوجوانوں کو اس عمل سے منع کیا، منع کرنے پر ان اوباش نوجوانوں نے مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ شہری نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں درخواست دیدی ہے۔اس سے قبل بھی کراچی میں دو دریا کے قریب ایک درجن سے زائد اوباش موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے کار سوار خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔سی ویو سے دو دریا تک کے تفریحی مقام کچھ عرصے قبل ایک درجن سے زائد اوباش موٹرسائیکل سواروں نے کار سوار خواتین کو ہراساں کرنے کے بعد ویڈیو بنانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔متاثرہ خاتون نے ہمت کرکے اوباش افراد کی ویڈیو بنالی تھی، ویڈیو مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کی جانب سے پوسٹ کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں