ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت اور انگلینڈ کا سیمی فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ

نیو یارک(اسپورٹس ڈیسک)گیانا میں بارش کی پیش گوئی کے باعث بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا سیمی فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔گیانا میں 27جون کو صبح سے لیکر شام چار بجے تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ آئی سی سی کی جانب سے شیڈول سیمی فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی نہیں رکھا گیا۔سیمی فائنل میچ کیلئے 250منٹ کا اضافی وقت ہوگا اور واش آئوٹ ہونے کی صورت میں بھارت فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا، بھارت کو سپر 8گروپ ون میں پہلی پوزیشن کی بنیاد پر فائنل کا حقدار قرار دیا جائے گا۔آئی سی سی نے انڈین مارکیٹ کی وجہ سے انڈیا کا سیمی فائنل گیانا میں رکھا تھا، گیانا میں میچ مقامی وقت کے مطابق صبح میں شروع ہوگا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں