ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حافظ نعیم الرحمن نے آپریشن عزم استحکام کو مسترد کردیا

IMF's slavery document is named Budget

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر، حافظ نعیم الرحمن نے حکومتی فیصلہ آپریشن عزم استحکام کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان مزید کسی فوجی آپریشن کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ فوجی کارروائیاں مسائل کا حل نہیں ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 23 برسوں میں جتنے بھی آپریشنز کیے گئے، ان سے فائدے کی بجائے نقصان ہوا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک کو امریکہ کی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دھکیلا گیا، جس کے نتیجے میں ایک لاکھ پاکستانی سویلین اور سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، مغربی سرحد غیر محفوظ ہوئی اور قومی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ اس جنگ سے پاکستان بیرونی ایجنسیوں کا اکھاڑا بن گیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے زور دیا کہ افغانستان سے بامعنی مذاکرات کیے جائیں اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن مکمل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے اور فوج، عوام، جمہوریت اور پاکستان کے مفاد میں ایسے فیصلے کرنے چاہئیں جو ملک کو بحران سے بچا سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں