ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقا افغانستان کو شکست دے کر پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ٹرینیڈاڈ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ٹاروبا کے برائن لارا اسٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بولنگ کی دعوت دی، افغانستان کی پوری ٹیم 11.5 اوور میں 56 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

 جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جینسن اور تبریز شمسی نے 3,3 جبکہ اینرک اینرچ اور کاگیسو رباڈا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقا نے افغانستان کا 56 رنز کا آسان ہدف 8.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پروٹیز نے پہلی بار ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل مٰں جگہ بنائی ہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک صرف 5 رنز بنا سکے جبکہ ریزا ہینڈرکس 29 اور کپتان ایڈن مارکرم نے 23 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں